سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے ناسک ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے سے ان گاڑیوں کو بلا جرمانہ واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے. لاک ڈاؤن کے دوران شہریان اپنی ضروریات زندگی کے سامان لینے کی غرض سے اور طبی ضرورت کے تحت گھروں سے باہر نکلے تھے۔
لاک ڈاؤن کے دوران ضبط کی گئی گاڑیاں بغیر جرمانہ کے واپس کی جائے - catch during lockdown
ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں لاک ڈاؤن کے بعد پولس انتظامیہ نے سختی کے ساتھ عمل کیا تھا اور تین سو سے زائد ٹو وہیلر گاڑیاں ضبط کر لی گئی تھی۔
لاک ڈاؤن کے دوران ضبط کی گئی گاڑیاں بغیر جرمانہ کے واپس کی جائے
ان افراد کی موٹر سائیکل کو محکمہ ٹریفک پولس نے ضبط کرلیا اور اب تک عوام کی موٹر سائیکل واپس نہیں کی گئی. لہٰذا ایسی تمام موٹر سائیکل انکے اصل مالکان کو واپس کردی جائے اسطرح کا مطالبہ آصف شیخ رشید نے ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے سے کیا ہے۔
اس مطالباتی مکتوب کی ایک کاپی ایڈیشنل کلکٹر ،ایڈیشنل ایس پی اور ٹریفک پولس کو دی گئی ہے ۔آصف شیخ نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے شہریان سے ضبط کی گئی ٹو وہیلر کا کوئی جرمانہ وصول نہ کیا جائے انہیں مفت میں انکی گاڑیاں واپس کردی جائے۔