اردو

urdu

بھارتی معیشت بے حد کمزور: آئی ایم ایف

By

Published : Sep 14, 2019, 9:32 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 1:30 PM IST

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے کہا کہ بھارتی معیشت میں اضافہ کی شرح اندازے سے نہایت کم ہے۔

IMF Spokesperson Gerry Rice, file photo


بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے ترجمان گیری رائس نے جمعرات کے روز کہا: 'ہم نئے عداد و شمار پیش کریں گے، لیکن کارپوریٹ اور ماحولیاتی ریگولیٹری کی غیریقینی صورتحال اور بینکنگ مالی کمپنیوں کی کمزروریوں کی وجہ سے بھارت جی ڈی پی کی شرح کافی کمزور ہے۔

بھارتی معیشت بے حد کمزور: آئی ایم ایف

رواں مالی سال کی پہلی چوتھائی(اپریل۔جون) میں بھارت کی شرح ترقی گزشتہ برسوں کے مقابلے میں سب سے کم 5 فیصد رہی ہے، جبکہ گزشتہ اسی دوران بھارت کی شرح ترقی 8 فیصدی تھی۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں بھارت کی شرح ترقی کو پہلے 7.5 فیصدی کا اندازہ لگایا گیا تھا، لیکن اس میں تین فیصد مزید کٹوتی کر دی گئی ہے، یعنی آئی ایم ایف کی نظر میں شرح ترقی 7.2 رہے گی۔

اس کی وجہ آئی ایم ایف نے گھریلو مانگ میں کمی کو بتایا ہے، جبکہ بھارتی حکومت نے جو اعداد و شمار جاری کیے تھے، اس کے مطابق مینوفیکچرنگ اور زراعت کے شعبے میں گراوٹ کی وجہ سے شرح ترقی میں آئی ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 1:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details