اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'مانسون اجلاس کی تیاریاں مکمل' - 'مانسون اجلاس کی تیاریاں مکمل'

مانسون سیشن سے قبل لوک سبھا اسپیکراوم برلا نے جلسہ گاہ، کوریڈور، انر لابی، آؤٹر لابی، ویٹنگ ہال، میڈیا اسٹینڈ اور دیگر مقامات کا دورہ کیا۔

'مانسون اجلاس کی تیاریاں مکمل'
'مانسون اجلاس کی تیاریاں مکمل'

By

Published : Sep 13, 2020, 10:36 PM IST

Updated : Sep 14, 2020, 8:48 AM IST

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے قبل لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے اتوار کے روز صحت سے متعلق حفاظتی اقدامات اور دیگر تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے پارلیمنٹ کمپلیکس کا دورہ کیا اور کہا کہ مانسون اجلاس کو ہموار طریقے سے چلانے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

اوم برلا

برلا نے جلسہ گاہ کے داخلی دروازے سے لے کر ہر جگہ کو باریکی سے دیکھا اور جو بھی خامی نظرآئی اسے فوری طور پر دور کرنے کے لئے کہا۔ انھوں نے پہلے داخلے کے دروازے کا معائنہ کیا اور وہاں نصب تھرمل کیمرے کے کام کے نظام کو سمجھا۔ انہوں نے داخلے کے دروازے پر تعینات ہر ملازم کو سینیٹائزر دستیاب کرانے کی بھی ہدایت دی۔ اس کے بعد انہوں نےجلسہ گاہ، کوریڈور، انر لابی،آؤٹر لابی، ویٹنگ ہال، میڈیا اسٹینڈ اور دیگر مقامات کا دورہ کیا اور چھوٹی موٹی کمیوں کو دور کرنے کی ہدایت دی۔

معائنے کے بعد برلا نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مانسون سیشن مخالف حالات میں منعقد ہورہا ہے۔ مانسون سیشن کے لئے صحت کی حفاظت کےمعقول انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ مرکزی حکومت کی گائڈ لائن اور ماہر اداروں کی تجاویز پر عمل کرتے ہوئے صفائی اور دیگر انتظامات تمام مقامات پرسنیٹائزیشن و دیگر انتطامات معقول رہیں۔

برلا نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایوان کا عمل بلا رکاوٹ اور منظم ہوگا اور تمام فریقین کے تعاون سے پارلیمنٹ پہلے کی طرح کام کرنے میں کامیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ لیب کی تعداد میں اضافہ

Last Updated : Sep 14, 2020, 8:48 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details