اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ڈاکٹر رمیش پوکھریال :'معیاری تعلیم ایک جامع لفظ ہے' - ڈاکٹر رمیش پوکھریال :'معیاری تعلیم ایک جامع لفظ ہے'

اس پروگرام میں ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک سرو شکشا ابھیان راشٹریہ مادھیہ مک شکشا ابھیان اور ٹیچر ایجوکیشن کو یکجا کردیا ہے

:'معیاری تعلیم ایک جامع لفظ ہے'

By

Published : Nov 26, 2019, 2:52 PM IST

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے ایک سوال کے تحریری جواب میں آج لوک سبھا میں کہا کہ' معیاری تعلیم ایک جامع لفظ ہے جس میں طلبا، اساتذہ،درس و تدریس، تعلیم کا ماحول، نصاب، فن تعلیم، تدریس کے نتائج اور تجزیہ وغیرہ شامل ہیں۔

اس کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے حکومت ہند نے اسکولی تعلیم کے شعبے کے لئے پری اسکول سے درجہ بارہ تک کے لئے ایک جامع پروگرام کے تحت 19۔2018 کو اسکولی تعلیم کے لئے ایک مربوط اسکیم کے طور پر سمگر شکشا پروگرام شروع کیا ہے جس کا مقصد اسکولی تعلیم کی تمام سطحوں پر ہمہ گیر اور مساوی معیاری تعلیم کو یقینی بنانا ہے۔

اس پروگرام میں سرو شکشا ابھیان (ایس ایس اے)، راشٹریہ مادھیہ مک شکشا ابھیان (آر ایم ایس اے) اور ٹیچر ایجوکیشن (ٹی ای) کو یکجا کردیا ہے۔

'سمگر شکشا اسکیم' میں مختلف مداخلتوں جیسے یعنی دوران ملازمت اساتذہ، اسکولوں کے سربراہان کی ٹریننگ، ریاستی اور قومی سطح پر حصولیابیوں سے متعلق سروے کا انعقاد، مثبت تعلیمی ماحول مہیا کرانے کے لئے ہر ایک اسکول میں لائبریری کے لئے گرانٹ، کھیل کود اور فزیکل سرگرمیوں کے لئے گرانٹ، راشٹریہ اوشکار ابھیان، آئی سی ٹی اور ڈیجیٹل پہل، اسکول لیڈر شپ ڈیولپمنٹ پروگرام تعلیمی طور پر کمزور طلبا کے لئے ازالہ جاتی اسکیم، 'پڑھے بھارت بڑھے بھارت'وغیرہ کے لئے مدد کے لئے مشترکہ اسکول گرانٹ مہیا کراکر تعلیمی ماحول میں برابری پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

نیشنل کونسل آف ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) کو نیشنل نصاب فریم ورک 2005 کا جائزہ لینے کی غرض سے معقول اقدامات کا مشورہ دیا گیا ہے۔

قومی تعلیمی پالیسی 2019 کا مسودہ فی الحال زیر غور ہے۔ اسکولی تعلیم کے نصاب، سیلبس اور تدریسی کتابوں پر نظرثانی کاانحصار نئی تعلیمی پالیسی کو حتمی شکل ملنے اور اس کی منظوری پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details