اردو

urdu

By

Published : Apr 13, 2020, 3:35 PM IST

ETV Bharat / bharat

چاند نظر آنے پر 24 اپریل کو رمضان کا پہلا روزہ ہوگا

ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر شریف درگاہ کے شہر قاضی مولانا توصیف احمد صدیقی نے کہا کہ' اجمیرمیں چاند دیکھنے پر ماہ رمضان 24اپریل سے شروع ہوگا۔

چاند نظر آنے پر 24 اپریل کو رمضان کا پہلا روزہ رکھا جائے گا
چاند نظر آنے پر 24 اپریل کو رمضان کا پہلا روزہ رکھا جائے گا

صدیقی نے آج نقشہ سحر و افطار پروگرام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 23 اپریل کو چاند نظر آنے پر پہلا روزہ 24 اپریل جمعہ کے روز ہوگا،لیکن تراویح کی نماز لاک ڈاؤن کی سختی کی وجہ سے نہیں ہوسکے گی اور سبھی کو گھروں میں ہی نماز ادا کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نقشہ سحر کے مطابق پہلے روزے کی سحری صبح 04:32 منٹ پر ہوگی اور شام 07:30 منٹ پر روزہ افطار ہوگا۔

مسلمان پندرہ گھنٹے کا روزہ رکھیں گے اور اپنے رب کی عبادت کریں گے۔ابتدائی اعلان کردہ پروگرام کے مطابق 23مئی کو آخری روزہ ہوگا۔24مئی کو ملک بھر میں عید الفطر منائی جائےگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details