اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

رام مندر کی تعمیر اگلے 3 سال میں مکمل ہو گی: ٹرسٹ - رام مندر ٹرسٹ کی میٹنگ

ایودھیا میں عظیم الشان رام مندر کی تعمیر کا کام رواں برس اپریل میں شروع ہونے کا امکان ہے اور پونے کے سنت گووند دیو گیری نے کہا کہ اگلے تین برس میں مندر کی تعمیر مکمل ہو جائے گی۔

رام مندر کی تعمیر اگلے 3 سال میں مکمل ہو گی: ٹرسٹ
رام مندر کی تعمیر اگلے 3 سال میں مکمل ہو گی: ٹرسٹ

By

Published : Feb 20, 2020, 10:05 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 10:25 PM IST

سنت گووند دیو گیری شری رام جنم بھومی تیرتھ شیترا ٹرسٹ کے خزانچی ہیں۔

ٹرسٹ کے چیئرمین ایڈووکیٹ کے پاراسرن کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گیری نے کہا 'ہمیں یقین ہے کہ تعمیر کو تین سے ساڑھے تین سال میں مکمل کیا جانا چاہئے'۔

ٹرسٹ کے اراکین نے رام جنم بھومی نیاس کے نرتیا گوپال داس کو بھی ٹرسٹ کا صدر نامزد کیا، جبکہ وی ایچ پی کے چمپت رائے کو جنرل سکریٹری بنایا گیا۔

ٹرسٹ نے مندر کے تعمیراتی کام سے متعلق نگرانی کے لیے ریٹائرڈ بیوروکریٹ نریپندر مشرا کی سربراہی میں ایک نئی کمیٹی بھی تشکیل دی۔

ٹرسٹ کے ایک سینئر رکن نے بتایا کہ مشرا کی زیرصدارت کمیٹی کے ذریعہ ایک کمپنی تشکیل دی جائے گی اور باقی ماندہ کاموں کو باقاعدگی کے ساتھ مکمل کیا جائے گا۔

منعقدہ آج کی میٹنگ میں نو قراردادیں منظور کی گئیں جن میں ایس بی آئی میں کھاتہ کھوالنے اور ایودھیا میں ٹرسٹ کے لیے دفتر تلاش کرنے سے متعلق قارارداد شامل ہیں۔

جبکہ پہلی قرارداد انھیں خراج تحسین پیش کرنے لیے منظور کی گئیں جنہوں نے 1528 سے رام جنم بھومی کے لیے جدوجہد کی، ایک قرارداد میں یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ 1947 کے بعد 1974-75 کی جے پی موونٹ کے بعد آیودھیا دوسری سب سے بڑی تحریک ہے۔

جبکہ ایک قرارداد میں وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت کی ان کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا گیا، اور تیسری یہ کہ مندر کی تعمیر کی راہ ہموار کرنے پر آئینی اداروں کا شکریہ ادا کرنا تھا۔

اس اجلاس میں شریک دیگر افراد میں انیل مشرا، وملنڈو موہن مشرا، ہریدوار کے پرمنند مہاراج، نرموہی اکھاڑہ کے دینیندر داس مہاراج، دھرمداس مہاراج، نروانی اکھاڑا جو ٹرسٹ کا حصہ نہیں ہیں، پجور میٹھ کے جگت گرو گروسنایترتھ شامل تھے۔

سرکاری حکم میں ایڈیشنل سیکرٹری ایم ایچ اے گیانش کمار کے علاوہ ایوینش اوستھی، اتر پردیش حکومت میں ایڈیشنل چیف سکریٹری، پرنسپل سکریٹری، ہوم سیکریٹری، سمیت آیودھیا کے ضلع مجسٹریٹ انوج کے جھا موجود تھے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 10:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details