اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آئی آئی ٹی، تخلیقی نظریات کا مرکز: کووند - بھارتی صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند

صدر رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ 'انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی(آئی آئی ٹی) جیسے ادارے صرف تعلیم کا مرکز نہیں بلکہ اختراعات اور تخلیقی نظریات کے مرکر بھی ہیں۔

بھارتی صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند

By

Published : Oct 4, 2019, 8:31 PM IST

کووند نے آج یہاں آئی آئی ٹی کے کنووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'تحقیق، اختراع اور تخلیقی نظریات کے ذریعہ قومی اہداف کو حاصل کرنے اور انسانیت کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔'

انہوں نے کہا کہ 'طویل مدت میں ہماری کامیابی انٹرپرنیورشپ اور نئے نئے نظریات کے کلچر کے فروغ پر منحصر ہے۔ ہمیں اختراعات اور تخلیقیت کو فروغ دینا چاہئے۔'

صدر نے کہا کہ 'سائنس اور ٹیکنالوجی اداروں میں طلبہ کی تعداد کافی کم ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہمیں سائنس اور ٹیکنالوجی اداروں میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں طلبہ کے داخلے کے لیے ضروری قدم اٹھانے چاہئیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details