اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راجیہ سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

متنازعہ شہریت (ترمیمی) بل، اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) اور کے تحفظ حقوق خواجہ سرا بل سمیت 15 بل منظور کرنے کے ساتھ ہی راجیہ سبھا کا دو سو پچاس واں سیشن جمعہ کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔18

راجیہ سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی
راجیہ سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

By

Published : Dec 13, 2019, 5:19 PM IST

نومبر سے شروع ہوئے سرمائی اجلاس کے دوران ایوان بالا میں کل 20 اجلاس ہوئے اور کام کاج 100 فیصد رہا ۔ ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے بعد وقفہ صفر کے دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے متنازعہ بیان پر ہنگامہ ہوا جبکہ وقفہ سوالات کے دوران شہریت (ترمیمی) قانون کو لے کر شمال مشرقی علاقوں میں ہو رہے احتجاج اور آگ زنی کے واقعات کولے کر اپوزیشن جماعتوں کے ہنگامے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی شام ایک بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

ترنمول کانگریس کی ڈولا سین نے چیئرمین کی کرسی کے پاس جا کر قانون کی کاپیاں پھاڑ دی۔ ہنگامے کو دیکھتے ہوئے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ایوان کی کارروائی ایک بجے تک ملتوی کر دی۔شام ایک بجے ایوان کی کارروائی جب دوبارہ شروع ہوئی تو مسٹر نائیڈو نے سیشن کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے اس سیشن میں ہوئے ایوان کے کام کاج کی معلومات دی۔

انہوں نے کہا کہ ایوان میں 15 بل منظور کئے گئے اور 100 فیصد کام کاج ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ درجہ فہرست اور قبائل ذاتوں کے ریزویشن کی معیا د بڑھانے کا آئین ترمیمی بل، شہریت (ترمیمی) بل، ایس پی جی بل، ای سگریٹ پابندی، تحفظ حقوق خواجہ سرا بل وغیرہ منظور کئے گئے۔

مسٹر نائیڈو نے اس اجلاس میں کام کاج 100 فیصد ہونے پر پارلیمانی اراکین کو مبارک باد دی ۔ تمام ارکان نے میز تھپتھپاكر کر اس کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے اراکین کو نئے سال، سنکرانتی اور پونگل کی مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سیشن میں مسلسل 100 فیصد سے زیادہ کام کاج ہوا، اس اجلاس میں 107 گھنٹے 11 منٹ کام کاج ہوا جبکہ 11 گھنٹے 47 منٹ ہنگامے کی وجہ سے برباد ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ لوک سبھا اور اسمبلی میں درجہ فہرست اور قبائل ذاتوں کے لئے سیٹوں کی ریزویشن 10 سال مزید بڑھانے سے متعلق ا ٓئین میں 126 وین ترمیمی بل کو منظور کرایا گیا ۔ اس کے علاوہ ای سگریٹ، انٹرنیشنل فنانشل سروس سینٹر بل وغیرہ منظور کرائے گئے ۔ اس کے علاوہ ایوان میں راجیہ سبھا کے کردار اور ملک کی معیشت پر بحث کی گئی ۔ حیدرآباد اور اناؤ عصمت دری معاملے کے سلسلے میں ایوان میں کافی ہنگامہ ہوا اور ایوان نے اس بارے میں ملامتی قرارداد منظور کی۔

چیئرمین نے کہا کہ اس اجلاس میں پہلی مرتبہ کسی رکن نے سنتھالي زبان میں اپنی تقریر کی اور اس کا کریڈٹ بیجو جنتا دل کی سروجنی هیمبرم کو جاتا ہے ۔ اس سیشن میں پہلی مرتبہ چیئرمین کے ذاتی محافظوں کی و ردی تبدیل کی گئی لیکن کچھ دنوں کے بعد اس پر اعتراض ہونے کی وجہ سے اسے ہٹا لیا اور محافظ روایتی وردی میں آنے لگے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details