راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی ممبران کو سابق وزیر خارجہ اور بھارتیہ جنتاپارٹی کی سینئر رہنما سشما سوراج کے انتقال کی اطلاع دی۔
انہوں نے محترمہ سوراج کے پارلیمانی اور عوامی زندگی میں تعاون کاذکر کرتے ہوئے تعزیت کا پیغام پڑھا۔ اس کے بعد ارکان نے دو منٹ خاموشی اختیار کرکے آنجہانی لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا۔
بعد میں قانون سازی کے دستاویزات ایوان میں پیش کئے گئے اور سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد میں اضافہ سے متعلق ایک بل بغیر بحث کے ایوان میں منظورکیا گیا۔
نائیڈو نے ایوان کے دوران ہوئے کام کاج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس پوری طرح کامیاب رہا اور اس میں بہتر طریقے سے کام کاج ہوا۔