اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بحریہ کے سابق افسر پر حملے کی مذمت - سابق افسر پر حملے کی مذمت

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ممبئی میں بحریہ کے سابق افسر پر حملے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کاروائیوں کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔

Defense Minister Rajnath Singh
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ

By

Published : Sep 12, 2020, 10:48 PM IST

سابق نیول افسر مدن شرما پر ممبئی میں اپنی سوسائٹی کے احاطے میں کچھ لوگوں نے حملہ کیا، اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے اپنے آپ کو شیو سینک بتایا تھا۔

اس حملے کی وجہ مدن شرما نے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے کارٹون کو واٹس ایپ گروپ پر شیئر کرنا بتایا گیا ہے۔

راجناتھ سنگھ کا ٹویٹ

راجناتھ سنگھ نے آج ٹوئیٹ کیا “ممبئی میں شرپسندوں کے حملہ کے شکار ریٹائرڈ نیول آفیسر مدن شرما سے بات کی۔ اس کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ سابق فوجیوں پر اس طرح کے حملے سراسر ناقابل قبول اور قابل مذمت ہیں، میری خواہش ہے کہ مدن جی جلد صحت یاب ہوں۔ "

ABOUT THE AUTHOR

...view details