اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

لداخ تنازع: راج ناتھ سنگھ نے صورتحال کا جائزہ لیا

مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ ایک ماہ سے زائد وقت سے جاری تنازع کے درمیان مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور تینوں افواج کے سربراہان کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا۔

rajnath singh
rajnath singh

By

Published : Jun 21, 2020, 5:33 PM IST

وکٹری ڈے پریڈ پروگرام میں شامل ہونے کے لیے پیر کو روس روانہ ہونے سے قبل راج ناتھ سنگھ نے لداخ میں زمینی حالات اور حقیقی کنٹرول لائن(ایل اے سی) پر فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

تینوں افواج کے سربراہان سے کہا گیا کہ فوج چوکس اور خبردار رہے اور بری، بحری اور فضائی حدود پر چینی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے۔

بشکریہ ٹویٹر

حقیقی کنٹرول لائن پر کچھ مقامات پر تجاوزات کی چین کی کوششوں کے سبب گزشتہ ماہ 5 مئی سے خطے میں فوجی تنازع جاری ہے۔ اسی تنازعہ کے دوران دونوں جانب سے فوجیوں میں گزشتہ 15 جون کی رات پرتشدد جھڑپ ہوئی جس میں بھارتی فوج کے ایک کرنل سمیت 20 جوان ہلاک ہوگئے تھے۔

اس کے بعد سے ہی دونوں ممالک نے اس خطے میں فوج بڑھا دی ہے اور سرحد پر کشیدگی کی صورتحال ہے۔

واضح رہے کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ لداخ کی حقیقی کنٹرول لائن کے حالات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور وقفے وقفے سے اعلیٰ فوجی قیادت کے ساتھ میٹنگ کرکے صورتحال کا جائزہ لیتے رہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details