اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہے: راہل گاندھی - راہل گاندھی کا ٹویٹ

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے راجستھان میں جاری سیاسی بحران کے لیے بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور اس پر سخت تنقید کی ہے۔

ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہے: راہل گاندھی
ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہے: راہل گاندھی

By

Published : Jul 25, 2020, 3:56 AM IST

راہل گاندھی نے ایک ٹیوٹ میں کہا کہ 'حکومتیں عوام کی اکثریت کے ذریعہ تشکیل دی جاتی ہیں اور اسی کے ذریعے 'چلتی ہیں۔'

راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ '، ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہے، وہ مزید لکھتے ہیں راجستھان حکومت کو گرانے کی بی جے پی کی سازش واضح ہے، یہ راجستھان کے آٹھ کروڑ عوام کی توہین ہے۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'گورنر کو اسمبلی کا اجلاس بلانا چاہیے تاکہ ملک کے سامنے حقیقت سامنے آجائے۔'

راہل گاندھی کا ٹویٹ

واضح رہے کہ راجستھان میں سیاسی شورش کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے، گزشتہ روز راجستھان ہائی کورٹ نے اسمبلی اسپیکر کے اس فیصلے پر روک لگا دیا جس میں سچن پائلٹ خیمے کے اراکین اسمبلی کو نا اہل قرار دینے کا نوتص دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: راجستھان کابینہ کا اجلاس ختم

اس کے علاوہ دیر رات تک وزیر اعلی اشوک گہلوت کی رہائش گاہر پر کابینہ کا اجلاس چلا، جس میں تجویز پیش کی گئی کہ گورنر کو دو بارہ اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے جلد ہی قرارداد بھیجی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details