راجستھان کے الور کے رہنے والے عمران خان نے لاک ڈاؤن کے دوران ماریشس کی حکومت کے لئے ایک ایجوکیشنل ایپ تیار کیا ہے۔ جس کا نام 'ایس ایس سی ماریشیس' ہے۔ یہ ایپ وہاں کے چھٹی سے بارہویں جماعت کے طلبا کو مطالعاتی مواد فراہم کرے گا۔
الور نامی ایک چھوٹے سے قصبے کے سنسکرت کے استاد اور ایپ ڈیولپر عمران خان سنہ 2011 سے اب تک متعدد موبائل ایپلی کیشنز تیار کرچکے ہیں۔ اس میدان میں انھوں نے مہارت حاصل کرلی ہے۔
ایپ ڈویلپر عمران خان نے ای ٹی بھارت کو بتایا ہے کہ 'ایس ایس سی ماریشیس ایپ کی مدد سے ماریشیس کے چھٹی سے بارہویں جماعت کے طلبا و طالبات کے لیے مطالعہ کا مواد دستیاب کیا جائے گا۔ جس میں ٹسکٹ (مواد)، آڈیو، ویڈیو، تصادیر اور گرافکس کے علاوہ بہت کچھ ہوگا'۔
حال ہی میں انہوں نے وزارت برائے فروغ انسانی وسائل (ایچ آر ڈی) کو 52 تعلیمی ایپز مفت میں عطیہ کیا، جس نے ڈیجیٹل انڈیا اور ای لرننگ میں اپنا بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے خان نے کہا کہ 'ایس ایس سی ماریشس کے نام سے ایجوکیشنل ایپ گوگل پلے اسٹور پر اپلوڈ کیا گیا ہے جو چھٹی سے بارہویں جماعت کے بچوں کو تعلیمی مواد فراہم کرئے گا۔ جس میں ان کی نفسیایت کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ تاکہ وہ پڑھائی میں زیادہ دلچسپی لے سکیں'۔
انہوں نے کہا ہے کہ 'اس ایپ کو تیار کرنے میں مجھے محض 15 دن لگے۔ ماریشس کے وزیر اعظم جلد ہی اس ایپ کو لانچ کریں گے۔ ماریشس حکومت کو ایک ایسی ایپ کی ضرورت تھی؛ جو آن لائن کے ساتھ ساتھ آف لائن بھی کام کر سکے'۔