پہلو خان معاملے میں ہائی کورٹ نے ان کے اہل خانہ پر درج ایف آئی آر رد کرنے کا حکم صادر کیا ہے، یہ ایف آئی آر پہلو خان کے دونوں بیٹوں اور ڈرائیور پر گائے اسمگلنگ کے الزام میں درج کی گئی تھی۔
ہائی کورٹ کے جسٹس پنکج بھنڈاری نے پہلو خان کے بیٹے ارشاد اور ڈرائیور خان محمد کی جانب سے داخل کردہ عرضی پر سماعت کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا ہے۔