اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راجستھان میں کورونا وائرس سے متاثر خاتون کی موت

راجستھان کے بیکانیر کے ایک اسپتال میں ہفتہ کے روز ایک 60 سالہ خاون کی موت ہوگئی جو کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی تھی۔ ریاست میں 12 تازہ مثبت واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں کورونا کے کل مریضوں کی تعاد 194 ہوگئی ہے۔

راجستھان میں کورونا وائرس سے متاثر خاتون کی موت
راجستھان میں کورونا وائرس سے متاثر خاتون کی موت

By

Published : Apr 4, 2020, 9:08 PM IST

ایڈیشنل چیف سکریٹری (صحت) روہت کمار سنگھ نے کہا، "بیکانیر کے ایک سرکاری اسپتال (پی بی ایم ہسپتال) میں گذشتہ چار دنوں سے داخل 60 سالہ خاتون کی آج موت ہوگئی۔

راجستھان میں کورونا وائرس سے متاثر خاتون کی موت
انہوں نے کہا کہ نئے معاملات میں سے آٹھ کو مارچ کے وسط میں دہلی میں تبلیغی جماعت سے منسلک کیا جاسکتا ہے۔

ایڈیشنل چیف سکریٹری (صحت) روہت کمار سنگھ نے کہا کہ اس خاتون کی کوئی سفری تاریخ نہیں ہے اور وہ معذور اور وینٹی لیٹر پر تھیں۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت سے وابستہ آٹھ معاملات میں سے چھ جھونجنو اور دو ضلع چورو سے ہیں۔

باقی چار میں سے تین بانسواڑہ اور ایک بھلوارہ سے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بانسواڑہ میں ان تینوں میں دو شامل ہیں جنہیں پہلے ٹسٹ میں منفی تجربہ کیا تھا، لیکن ہفتے کے روز ان کے ٹسٹ کے نتائج مثبت پائے گئے۔

راجستھان میں کورونا وائرس سے متاثر خاتون کی موت

سنگھ نے بتایا کہ بھیلواڑہ میں ایک نجی اسپتال میں او پی ڈی کا مریض، جہاں پہلے ڈاکٹروں اور نرسنگ عملے میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا تھا یہ مریض بھی مثبت پایا گیا۔ عہدیدار نے بتایا کہ ریاست میں کورونا وائرس مثبت کیسوں کی مجموعی تعداد 191 ہوگئی ہے۔

بائیس مارچ سے پوری ریاست لاک ڈاؤن میں ہے اور متاثرہ افراد کو تلاش کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر سروے اور اسکریننگ جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details