اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'جمہوریت بچے گی تو ملک بچے گا' - ریاستی سطح کی سب سے بڑی تقریب

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ' موجودہ دور میں ملک میں جمہوریت بچانا ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور جمہوریت بچے گی تبھی ملک بچے گا'۔

'جمہوریت بچے گی تو ملک بچے گا'
'جمہوریت بچے گی تو ملک بچے گا'

By

Published : Aug 15, 2020, 10:34 PM IST

وزیر اعلی اشوک گہلوت نے آج یہاں یوم آزادی کے موقع پر جے پور کے سوئی مان سنگھ اسٹیڈیم میں ریاستی سطح کی سب سے بڑی تقریب میں پرچم کشائی کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' ملک میں مختلف قرقوں اورذاتوں کے لوگ ہیں'۔

'جمہوریت بچے گی تو ملک بچے گا'

مہاتما گاندھی کے زمانے سے ہی کانگریس کی پالیسیاں ہم آہنگی کی تھیں۔اس لئے ہمارے ملک میں جمہوریت مضبوطی سے جڑ جمائے ہوئے ہے، لیکن اب جمہوریت کے سامنے ایک بحران پیدا ہوگیا ہے۔ ہمارے آباؤ اجداد نے شہادت دے کر ہمیں آزادی کے ساتھ ساتھ جمہوریت بھی دی ہے، اسے بچانے کے لئے جو بھی قیمت ادا کرنا پڑے ہم ادا کریں گے۔ تب ہی ہم بچ پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجاہدین آزادی نے آزادی کے لئے قربانیاں دیں اس میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ لاٹھیاں اور گولیاں کھائیں اور ہم مہاتما گاندھی کے عدم تشدد کے راستے پر چل کر آزاد ہوئے ہیں۔ جس سے دنیا میں ایک پیغام گیا اور ہمارا وقار بڑھا۔ وزیر اعلی اشوک گہلوت نے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر بڑی چوپڑ میں منعقدہ سرکاری پروگرام میں پرچم لہرایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، لیکن طاقت کا تکبر نہیں ہونا چاہئے'۔

مزید پڑھیں:

مجاہد آزادی، بیگم حضرت محل کیوں فراموش؟


مرکزی حکومت آئینی طریقے سے بنی حکومتوں کو ہٹانے کی سازش کر رہی ہے، جسے ہم نے راجستھان میں پورا نہیں دیا۔ انہوں نے راجستھان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ حکومت گرانے کی کوشش ایک ایسے وقت میں کی گئی جب کورونا پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔ ملک میں لاک ڈاؤن بھی نافذ کیا گیا۔ ریاست میں سب نے تعاون پیش کیا۔ ان لاک کے بعد آہستہ آہستہ صورتحال معمول پر ہے۔ آئندہ ریاست کو دوبارہ پٹڑی پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details