وزیر ریلوے پیوش گوئل نے یہاں لوک سبھا میں عام بجٹ 2020-21کے تحت ریلوے کی وزارت کی مطالبات زر پر جمعرات کو ہوئی بحث کا جواب دینے کے دوران یہ اعلان کیا۔
گوئل نے کہاکہ ریلوے ٹکٹوں کی کالابازاری پر لگام لگانے کے مقصد سے انہوں نے ایسے ایجنٹوں کے خلاف ایک باریکی سے جانچ پڑتال کے بعد یہ مہم شروع کی۔
ریلوے کے’تتکال ٹکٹ‘ کو بک کرنے والے غیرقانونی سافٹ ویئروں کو پکڑا ہے اور دلالوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔سافٹ ویئر فروخت کرنے والے 104 لوگوں اور 5,300 دلالوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 884 وینڈروں کو بلیک لسٹ میں ڈالا گیا ہے۔
ریلوے کے وزیر نے کہاکہ حکومت نے اس پورے گورکھ دھندے کے پیش نظر ایجنٹوں کی تقرری بند کا فیصلہ کیا ہے۔