اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دربھنگہ: تیسرے روز بھی ریلوے خدمات معطل

جب پانی کی سطح میں کمی آ جائے گی اور تحقیقات کے بعد ریلوے انتظامیہ مطمئین ہو جائے گا، تبھی ریل خدمات کو بحال کیا جا سکے گا۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Jul 30, 2019, 11:14 PM IST

بہار کے سمستی پور دربھنگہ ریلوے کے ہیا گھاٹ اور تھلوارا کے درمیان ریلوے خدمات کو معطل رکھا گیا ہے۔

در اصل ریلوے پل نمبر 16 کے قریب پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے گزشتہ اتوار سے ہی خدمات کو بند کر دیا گیا تھا، جسے آج تیسرے روز بھی معطل رکھا گیا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ریل خدمات کے معطل ہونے سے لوگوں کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ لوگ خود کو خطرے میں ڈال کر پل پار کرنے پر مجبور ہیں۔

تیسرے روز بھی ریلوے خدمات معطل

وہیں اس سلسلے میں ریلوے کے سینئر انجینئر کے کے مشرا کا کہنا ہے کہ پانی کی سطح میں اب تک کمی نہیں آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب پانی کی سطح میں کمی آ جائے گی اور تحقیقات کے بعد ریلوے انتظامیہ مطمئین ہو جائے گا، تبھی ریل خدمات کو بحال کیا جا سکے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details