نوئیڈا پولیس نے گوشت کی تین دکانوں پر چھاپہ مارا اور تقریبا 2 کوئنٹل گوشت برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پولیس کی آمد سے قبل ہی تینوں دکاندار موقع سے فرار ہوگئے، تاہم پولیس نے تینوں دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی۔
بتا یا جا رہا ہے کہ یہ دکاندار غیر قانونی طور پر بھینس کا گوشت فروخت کر رہے تھے۔دادری کوتوالی کے ایس آئی انوج کمار کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے دادری کے نئی آبادی محلہ میں غیر قانونی گوشت کی دکانیں چلانے کی شکایات آرہی تھیں۔