اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مایاوتی کے سابق چیف سکریٹری کے گھر پرانکم ٹیکس کے چھاپے - دارالحکومت

اتر پردیش کے دارالحکومت میں ریاست کے سابق چیف سکریٹری اور مشہور کاروباریوں کے 11 ٹھکانوں پر محکمہ انکم ٹیکس نے آج چھاپے مارے،جس میں تقریباً 100 کروڑ کی املاک کے دستاویز کو ضبط کر لیا۔

فائل فوٹو

By

Published : Mar 13, 2019, 10:55 AM IST

بتایا جا رہا ہے نیتا رام بہوجن سماج پارٹی کی مایاوتی کے قریبی ہیں اور ان کے سابق چیف سکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ معروف کپڑا کاروباری شنو ولبھ رستوگی سمیت دو دیگر کاروباریوں کے بھی 11 ٹکانوں پر چھاپے مارے ۔

اس دوران افسران کے دو ٹھکانوں سے کروڑوں کی جائیداد کے دستاویز برآمد کیے ہیں۔ جنہیں محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے ضبط کر لیا ہے۔

خبروں کے مطابق نیتا رام کے گھر سے تقریبا 100 کروڑو روپے کی جائیداد کے دستاویز ملے ، حالانکہ ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

دریں اثنا انکم ٹیکس کے افسران نے نیتا رام اور ان کی بیٹی پونم کے دو اکاؤنٹ اور دو لاکر کو سیل کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ممبئی کی ایک کمپنی پر محکمہ انکم ٹیکس نے چھاپے ماری کی تھی، جس کے بعد نیتا رام کا کمپنی سے تعلقات کا انکشاف ہوا تھا، اسی ضمن میں ان کے ٹھکانوں پر چھاپے ماری کی گئی ہے۔

ریاست اتر پردیش کے امین آباد علاقے میں نیتا رام کے مشہور کپڑے کا شوروم ہے، جو گاڑھا بھنڈار کے نام سے جانا جاتا ہے، ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں واقع چار باغ اور گومتی نگر میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے۔

اس کے علاوہ گاڑھا بھنڈار کے مالک کی دو رہائش گاہ اور 5 شو روم پرانکم ٹیکس کی ٹیم نے چھاپے ماری کی، چوری اور غیر اعلانیہ سرمایہ کاری کے دستاویز کو ضبط کر لیا۔

جبکہ دو کاروباریوں سے امین آباد اور فیض آباد روڈ کے نزدیک نیل گیری کے قریب میں پوچھ تاچھ کی اور خریدوفروخت کی تفصیلات اور دستاویز کو محکمہ انکم ٹیکس نے ضبط کر لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details