راہل گاندھی نے منگل کے روز ٹویٹ کیا کہ "مودی حکومت بھارتی معیشت کو سنبھالنے کے لئے جو کوششیں کر رہی ہیں، ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے انہیں فضلہ یعنی کچڑے کے درجہ سے صرف ایک قدم اوپر قرار دیا ہے"۔
موڈیز کی رپورٹ پر راہل کا مودی پرنشانہ
بھارتی معیشت کو بہتر بنانے کے حکومتی اقدامات پر بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی طرف سے تبصرہ کیے جانے کے بعد کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ معیشت کے محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔
غریبوں اور خورد، چھوٹی و درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کو مدد نہیں ملنے کامطلب یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں صورتحال بہت خراب ہونے والی ہے۔بعد میں کانگریس کے ترجمان سنیل جاکھڑ نے پریس کانفرنس میں راہل گاندھی کے تبصرے کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ گاندھی نے سچائی کو سامنے رکھ دیا ہے۔
اس میں کچھ بھی غلط یا شک نہیں ہے۔ حکومت کی قیادت مغرور ہاتھوں میں ہے اور اسے کانگریس اسی طرح سے اصلیت کی تصویر دکھاتی رہے گی۔خیال ر ہے کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پیر کے روز بھارت کی معیشت سے متعلق اپنی رپورٹ میں اسے "بہت خراب حالت " قرار دیا ہے اور حکومت کی طرف سے 20 لاکھ کروڑ روپے کے پیکیج کے اعلان کے باوجود، حکومت کی کوششوں کو بے اثر قرار دیا ہے۔