کشپ نے ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راہل کو پاکستان چلے جانا چاہیے وہاں ان کے سچے حامی ہیں۔
'راہل گاندھی کو پاکستان چلے جانا چاہیے' - بی جے پی رہنما کیدار کشپ
ریاست چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی و بی جے پی رہنما کیدار کشپ نے کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی پرشدید نکتہ چینی کی ہے۔
'راہل گاندھی کو پاکستان چلے جانا چاہیے'
انہوں نے مزید کہا کہ جب نریندر مودی پاکستان پر حملہ کرتے ہیں تو صرف پاکستان اور کانگریس کو پریشانی ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ ریاست چھتیس گڑھ میں 11 لوک سبھا سیٹیں ہیں۔ تین مراحل 11،18 اور 23 اپریل کو انتخابات ہونے ہیں۔