وہاں سے سیدھے عدالت کے لئے وہ 2 بجے تک روانہ ہوں گے۔
اس موقع پر وہ احمد آباد کے سرکٹ ہاؤس پر کانگریس کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے۔ میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کا 5 مختلف جگہوں پر استقبال کیا جائے گا، این ایس یو آئی، یوتھ کانگریس اورمہیلا مورچہ کے کارکنان سے وہ ملاقات کریں گے۔عدالت میں پیشی ختم ہونے کے بعد شام 5 بجے دہلی کے لئے روانہ ہوں گے۔
راہل گاندھی کی عدالت میں پیشی - احمد آباد
12 جولائی کوکانگریس کے رہنما راہل گاندھی اے ڈی سی بینک ہتک عزت مقدمےکےمعاملہ میں احمد آباد کے میٹروپولیٹن عدالت میں پیش ہوں گے۔ راہل گاندھی احمد آباد ائیر پورٹ پر جمعہ کو 12 بجے پہنچیں گے۔
defamation case
راہل گاندھی کے خلاف احمد آباد ضلع کوآپریٹو بینک (اےڈی سی بی) اور اس کے چیئرمین اجے پٹیل نے ہتک عزت کی شکایت کرتے ہوئے معاملہ درج کروایا تھا۔
واضح رہے کہ نوٹ بندی کے دوران راہل نے اے ڈی سی بی پر 745 کروڑ روپے کے کالے دھن کو سفید کرنے کا الزام لگایا تھا۔