اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'نریندر مودی حقیقت میں سرینڈر مودی ہیں' - راہل گاندھی کا ٹویٹ

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'نریندر مودی حقیقت میں سرینڈر مودی ہیں۔'

Congress leader Rahul Gandhi
کانگریس رہنما راہل گاندھی

By

Published : Jun 21, 2020, 4:05 PM IST

Updated : Jun 21, 2020, 8:25 PM IST

راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پر وزیراعظم مودی کو سرینڈر مودی قرار دیا ہے۔

اس سے قبل بھی راہل نے لداخ میں چینی دراندازی اور لاک ڈاؤن سے ہونے والے اقتصادی بحران کی وجہ سے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کی تھی۔

راہل گاندھی کا ٹویٹ

بی جے پی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین نے بھی ایک ویڈیو ٹویٹ کر کے راہل گاندھی کے جواب میں کہا کہ 'کانگریس رہنما راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی کے خلاف توہین آمیز ریمارکس دے کر ملک کی توہین کی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'بھارت کے لوگ غصے سے دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح راہل اس وقت اپنے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے بھارت چین ایل اے سی تناؤ کو استعمال کر رہے ہیں۔'

شاہنواز حسین کا ٹویٹ

اس سے قبل بی جے پی کے قومی ترجمان سمبت پاترا نے بھی راہل کے ٹویٹ کے جواب میں صرف تین الفاظ 'کانگریس اور چین' ہی ٹویٹ کیے تھے۔

سمبت پاترا کا ٹویٹ

واضح رہے کہ ہفتے کے روز بھی راہل گاندھی نے لداخ میں چین کے ساتھ جھڑپ پر وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے سوال کیا تھا کہ اگر یہ سرزمین چین کی ہے تو پھر ہمارے فوجیوں کو کیوں شہید کیا گیا اور وہ کہاں پر شہید کیے گئے؟

اہم بات یہ ہے کہ مودی نے جمعہ کے روز کل جماعتی میٹنگ میں کہا تھا کہ نہ تو کوئی ہمارے علاقے میں داخل ہوا اور نہ ہی کسی نے ہماری زمین پر قبضہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ راہل نے لداخ میں شہید ہونے والے فوجیوں کے بارے میں ایک ٹویٹ کرتے ہوئے سوال پوچھا تھا کہ ہمارے فوجی بغیر اسلحے کے کیوں تھے؟

بی جے پی کے قومی ترجمان سمبیت پاترا نے راہل گاندھی کو کہا کہ راہول کو اپنے ہی ملک کے خلاف بیان بازی کرنے سے باز آنا چاہئے۔

Last Updated : Jun 21, 2020, 8:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details