اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راہل نے وائناڈ کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا - کانگریس کے صدر راہل گاندھی

اترپردیش میں اپنی روایتی امیٹھی سیٹ سے انتخابات میں شکست کھانے والے کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے وائناڈ سیٹ پر جیت دلانے کے لیے رائے دہندگان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

general election 2019

By

Published : May 24, 2019, 10:01 PM IST

راہل گاندھی نے جمعہ کو کیرالہ کے وائناڈ پارلیمانی حلقہ کے رائے دہندگان کا ملیالی زبان میں شکریہ ادا کرتے ہوئےٹوئٹ کیا ’وائناڈ کے لوگوں کا مجھے اپنا نمائندہ منتخب کرنے کے لئے شکریہ۔


کانگریس کے صدر نے یہ سیٹ 431770ووٹوں سے جیتی ہے اور اپنے نزدیکی حریف لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کے پی پی سنیر کو شکست دی ہے۔


مسٹر گاندھی نے اس بار دو جگہ سے الیکشن لڑا ہے۔ کیرالہ کی وائنائڈ سیٹ پر انہوں نے زبردست جیت حاصل کی ہے لیکن اترپردیش کی امیٹھی سیٹ سے وہ بی جے پی کی اسمرتی ایرانی سے 55 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست کھا گئے۔ مسٹر گاندھی 2004سے مسلسل اس سیٹ پر جیت حاصل کررہے تھے۔


وائناڈ کانگریس کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ یہ سیٹ پچھلی بار کانگریس کے ایم آئی شاہنواز نے جیتی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details