راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مارچ سے نافذ لاک ڈاؤن کو ایک بار پھر ناکام بتایا اور کہا کہ انہوں نے ایسا لاک ڈاؤن کہیں نہیں دیکھا ہے، جہاں اسے ہٹانے کے اعلان کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
راہل گاندھی نے جمعرات کے روز بجاج آٹو کے منیجنگ ڈائریکٹر راجیو بجاج سے گفتگو میں کہا کہ لاک ڈاؤن کامیاب نہیں ہوا ہے، وہ پہلے بھی یہ کہتے رہے ہیں کہ اس سے لوگوں کی تکالیف میں اضافہ ہوا ہے اور کورونا انفیکشن میں بھی اضافہ ہوا ہے، ملک جس جوش و خروش سے کورونا کے خلاف لڑائی میں اترا تھا، اس میں حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے کامیابی حاصل نہیں ہوئی، انہوں نے کہا 'آپ دیکھتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کے بعد کیا ہوا ہے اور اسی وجہ سے میں اسے ناکام لاک ڈاؤن کا نام دیتا ہوں، یہاں لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے'۔