کانگریس رہنما راہل گاندھی نے بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 83 افراد کی ہلاکت پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کانگریسی کارکنان سے ہر ممکن مدد کی اپیل کی ہے۔
انہوں کہا کہ 'بہار میں بجلی گرنے سے 83 افراد کی ہلاکت کی خبر موصول ہونے کے بعد میں صدمے میں ہوں، میں دعاگو ہوں کہ بھگوان ہلاک شدگان کے لواحقین کو اس نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت دے'۔