اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راہل گاندھی کا 'اٹل ٹنل' کے حوالہ سے مودی پر تنقید - راہل گاندھی نے اپنے ایک ٹویٹ

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی وزیراعظم نریندر مودی پر مستقل حملہ آور ہیں اور انہوں نے بدھ کے روز سرنگ کے حوالہ سے ان کی شدید نکتہ چینی کی۔

راہل گاندھی کا 'اٹل ٹنل' کے حوالہ سے مودی  پر تنقید
راہل گاندھی کا 'اٹل ٹنل' کے حوالہ سے مودی پر تنقید

By

Published : Oct 7, 2020, 2:23 PM IST

راہل گاندھی نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ 'محترم وزیراعظم، تنہا سرنگ میں اپنے ہاتھ ہلانا چھوڑ دو، اپنی خاموشی توڑو، سوالوں کا سامنا کرو، ملک آپ سے بہت کچھ پوچھ رہا ہے۔'انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقتدار میں ہوتے تو15 منٹ میں چین کو باہر نکال دیتے: راہل

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز ہماچل پردیش کے روہتانگ میں دنیا کی سب سے بڑی 'اٹل ٹنل' کا افتتاح کیا، یہ سرنگ 9.02 کلومیٹر لمبی ہے، جو منالی اور لاہول اسپیٹی وادی سے جڑتی ہے۔ اس سرنگ سے منالی اور لاہول اسپیٹی وادی سال بھر ایک دوسرے سے جڑے رہ سکیں گے۔

کانگریس مودی حکومت کے حال ہی میں زراعت سے متعلق تین قوانین پر جارحانہ مؤقف اپنا رہی ہے، ان قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وائناڈ کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے تین دن تک پنجاب میں ٹریکٹر ریلی نکالی، اور پھر منگل کو یہ ریلی ہریانہ پہنچی۔ گاندھی کا یہ سفر دہلی میں اختتام پذیر ہونا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details