اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیراعظم مودی کی چینی جارحیت کے سامنے خود سپردگی: راہل - rahul on india china tension

بھارت اور چین کے مابین بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر گزشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں کل جماعتی اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں حزب اختلاف کے صدور نے شرکت کی تھی، اجلاس کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کے دیے گئے بیان پر راہل گاندھی نے شدید نکتہ چینی کی ہے۔

وزیر اعظم مودی کی چینی جارحیت  کے سامنے خود سپردگی: راہل
وزیر اعظم مودی کی چینی جارحیت کے سامنے خود سپردگی: راہل

By

Published : Jun 20, 2020, 11:05 AM IST

Updated : Jun 20, 2020, 12:06 PM IST

کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے ہفتہ کے روز وزیراعظم نریندر مودی پر زبردست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی کا چینی دراندازی پرکل جماعتی اجلاس (اے پی ایم) میں دیا گیا بیان ثابت کرتا ہے کہ انہوں نے چینی جارحیت کے سامنے خود سپردگی کردی ہے۔

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ 'وزیراعظم نے چینی جارحیت کے سامنے بھارتی زمین حوالے کردیا ہے'۔

بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے نریندر مودی سے تلخ سوال کیے اور کہا کہ میں جاننا چاہتا ہوں کہ 'اگر زمین چینی کی تھی تو ہمارے فوجیوں کو کیوں مارا گیا اور وہ جاں باز کہاں مارے گئے'۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک ایسی خبر پوسٹ کی ہے جس میں مودی کا کل جماعتی اجلاس میں دیا گیا بیان جاری کیا گیا ہے، مودی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ہماری سرحد میں داخل نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کسی نے ہماری چوکی پر قبضہ کیا ہے۔

Last Updated : Jun 20, 2020, 12:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details