کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کسانوں کی تحریک اور زرعی قوانین کے حوالے سے وزیر اعظم پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں چمپارن سانحے کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ 'ملک ایک بار پھر چمپارن جیسے سانحہ سے دو چار ہونے جا رہا ہے۔'
راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹ میں مودی حکومت پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے برطانوی حکومت کے طاقتور ہونے کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ 'ملک کو ایک بار پھر چمپارن جیسے سانحے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تب برطانوی کمپنی بہادر تھی، لیکن اس تحریک کا ہر کسان مزدور ستیہ گرہی ہے جو اپنے حقوق لے کر ہی رہیں گے۔'