راہل گاندھی نے پیر کو ایک ٹوئٹ میں کہا، ''آئیں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف مہم میں شامل ہوں۔''
راہل کی ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف مہم میں شامل ہونے کی اپیل
کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کورونابحران کے دروان پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کے سرکار کے فیصلہ کو عوام کے ساتھ ناانصافی قرار دیتے ہوئے، لوگوں سے اس کے خلاف شروع کی گئی مہم میں شامل ہونے کی اپیل کی۔
فائل فوٹو
اس کے ساتھ ہی انہوں نے کانگریس کا اس اضافہ کے خلاف جاری مہم کاایک، ایک گھنٹہ چار منٹ کا ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں پارٹی نے کہا ہے کہ بے رحم سرکار نے لوگوں کو ان حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے اور لوگوں کے زخموں پر مرہم لگانے کی بجائے اس پر نمک چھڑک رہی ہے۔
قابل غورہے کہ پارٹی نے آج دہلی اور ریاستوں کی راجدھانی میں ''اسپیک اپ اگینسٹ فیول ہائیک کمپین''منعقد کر کے سرکار سے پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھی قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔