اردو

urdu

'ماحول کی بربادی کی ای آئی اے تجویز نافذ کرے حکومت'

By

Published : Aug 13, 2020, 12:41 PM IST

سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ یہ تجویز ماحولیات مخالف ہے اور اس سے آلودگی کو فروغ دینے والے لوگوں کا حوصلہ بڑھے گا۔

' ماحول کی بربادی کی ای آئی اے تجویز نافذ کرے حکومت'
' ماحول کی بربادی کی ای آئی اے تجویز نافذ کرے حکومت'

کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کے ماحولیاتی اثرات کی تشخص (ای آئی اے) 2020 کو لے کر وزیراعظم نریندرمودی پر نکتہ چینی کی ہے۔

سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ یہ تجویز ماحولیات مخالف ہے اور اس سے آلودگی کو فروغ دینے والے لوگوں کا حوصلہ بڑھے گا۔

گاندھی نے انگریزی کے ایک اخبار میں اس سلسلے میں چھپے اپنے مضمون کے ذریعہ حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ اسے معلوم ہونا چاہئے کہ ہمارا ملک حیاتیاتی کا ذخیرہ ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے۔کورونا کی وبا کے دوران حکومت کو ماحول کی حفاظت کے لئے کام کرنا چاہئے تھا لیکن اس سمت میں اچھے قدم اٹھانے کی بجائے حکومت ماحول کو نقصان پہنچانے والی پالیسی کی تجویز لے کر آئی ہے۔

مرکز کی نریندر مودی حکومت کے ذریعہ لائے گئے ماحولیاتی اثرات کی تشخص (ای آئی اے) 2020 ڈرافٹ کی ہر سمت تنقید ہورہی ہے ۔اپوزیشن پارٹیوں سے لے کر ماحولیات کا مسئلہ اٹھانے والے سماجی کارکن بھی اس کی مخالفت کررہے ہیں۔اب کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے اس مسئلے پر ایک مضمون لکھا ہے،جس میں انہوں نے مودی حکومت کی اس پالیسی کی سخت تنقید کی ہے۔

محترمہ گاندھی نے کہا کہ نئی ماحولیات تبدیلی سے صنعت کاروں کو ترقی کے نام پر ماحول کو نقصان پہنچانے کا آئینی موقع مل جائے گا اور ماحولیاتی تحفظ کے بجائے ملک میں آلودگی پھیلانے کی نئی روایت کی شروعات ہوگی۔

راہل گاندھی نے بھی ایک بار پھر اس تجویز کے سلسلے میں حملہ کیا اور کہا کہ ’’قدرت کی حفاظت کریں گے تو وہ ہماری حفاظت کرے گی۔حکومت کو ماحولیات کو نقصان پہنچانے والے اصولوں کو ختم کرنا چاہئے اوراس سلسلے میں سب سے پہلے ای آئی اے 2020 تجویز کو وہ واپس لے۔‘‘

گاندھی نے اپنے مضمون میں لکھا کہ قدرت کی حفاظت سب کا فرض ہے۔ملک اور دنیا کورونا کی وبا کا جو بحران جھیل رہی ہے وہ ہمارے لئے ایک نئی سیکھ ہے اور اس سے سبق لیتے ہوئے ہمیں ماحولیات کی حفاظت کےلئے کام کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کی دوڑ اچھی ہے لیکن اس کےلئے ماحول کی قربانی نہیں دی جاسکتی۔ترقی کےلئے قدرت کے استعمال کی بھی حد طے کی جانی چاہئے۔اس میں حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ماحول کی حفاظت میں ہم دنیا سے کافی پیچھے چھوٹ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو ماحول کے بگڑتے توازن کی اندیکھی نہیں کرنی چاہئے اور اس کی حفاظت کے اقدامات کرنے چاہئے۔اس کےلئے سب سے پہلے یہ خطرناک تجویز واپس لی جانی چاہئے۔

واضح رہے کہ حکومت جس ای آئی اے کو نافذ کرنے جارہی ہے ،اس کے تحت ترقیاتی کاموں کےلئے ماحولیات کی منظوری لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details