عآپ کے قومی ترجمان راگھو چڈھا نے ڈیجیٹل پریس کانفرنس میں اتوار کو کہا کہ آج لاکھوں مہاجر غریبوں کی حالت 1947 میں ملنے والی آزادی کے بعد تقسیم جیسی ہوگئی ہے، اس دوران بھی اسی طرح عوام اپنا اپنا گھر چھوڑ کر ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے تھے۔
چڈھا نے کہا کہ ان مزدوروں کے ساتھ ہونے والا وحشیانہ سلوک اور غلط برتاؤ ان کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔