تینوں افواج کو گزشتہ برس نئے چیف ملے اور یہ بھی اتفاق ہے کہ یہ تینوں ہی قومی دفاع اکیڈمی کے کورس میں ساتھ ساتھ تھے۔ اس سے قبل یہ اتفاق سنہ 1991 میں ہوا تھا جب تینوں فوجوں کے سربراہ بیچ میٹ تھے۔ نومنتخب فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند نروانے، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوريا اور بحریہ کے سربراہ كرم بير سنگھ نے سنہ 1976 میں این ڈی اے کی 56 ویں کورس میں ایک ساتھ تربیت حاصل کی تھی۔
سی ڈی ایس کی تقرری کو دفاعی انتظامیہ میں بہتری کی سمت میں ایک بڑا اور اہم فیصلہ سمجھا جا رہا ہے، جس سے تینوں افواج کے درمیان تال میل بڑھے گا۔ جنگ اور سیکورٹی کے بدلتے منظر نامے میں حکومت کو تینوں افواج کی جانب سے ایک سوچا سمجھا مشورہ دیا جا سکے گا۔