اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

افسران کے درمیان ریس، رسی کھینچنے کا مقابلہ - بارہ ثقافتی پروگرام

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں کئی محکموں کی طرف سے ریس اور رسی کھینچنے کے شرکت کرکے عوام کو صحت کے تئیں بیداری کا پیغام دیا گیا۔

Race and pulling rope competition

By

Published : Oct 14, 2019, 12:19 PM IST


بارہ بنکی کے کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں اتوار کی شب ایک خوشنما ماحول میں ضلع کے کئی محکموں کے افسران ایک پنڈال کے نیچے جمع تھے۔

بارہ بنکی کھیلوں اور ثقافتی پروگراموں کی تقاریب

دراصل کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں ثانوی درجے کے لیے 69ویں اتھلیٹکس منعقد کی گئی تھی۔ اس موقعے پر ضلع مجسٹریت کی طرف سے افسروں کے کھیلنے کے لیے بھی تقریب منعقد کی گئی۔

اس موقعے پر 100 میٹر کے ریس میں تقریبا 16 افسران نے شرکت کی، جس میں پہلے نمبر پر اکھلیش کمار، دوسرے نمبر پر دیپک یادو جبکہ تیسرے نمبر پر پرتی پال سنگھ رہے۔

وہیں رسی کھینچنے کا مقابلہ محکمہ ریونیو اور محکمہ ترقیاتی کے درمیان ہوا۔ اس میں محکمہ ترقی کو فتح حاصل ہوئی۔ اس کے بعد تمام افسران کو میڈل سے سرفراز کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details