اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہوم گارڈ سے بدسلوکی کرنے والے افسرکے تبادلہ پر سوال

بہار کے وزیر زراعت پریم کمار نے ارریہ ہوم گارڈ کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے افسرکے پرموشن کے خبروں کی تردید کی ہے۔ وزیر نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کو متاثر کرنے سے بچانے کے لئے منوج کمار کاتبادلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اگر پولیس تفتیش میں محکمہ زراعت کا افسر قصوروار پایا گیا تو اسکی معطلی اور گرفتاری دونوں ہی ہوگی۔

ہوم گارڈ سے بدسلوکی کرنے والے افسرکے تبادلہ پر سوال
ہوم گارڈ سے بدسلوکی کرنے والے افسرکے تبادلہ پر سوال

By

Published : Apr 26, 2020, 4:44 PM IST

ارریہ ضلع میں ہوم گارڈ کے ساتھ بد سلوکی سے پیش آنے والے اریہ ضلع ڈسٹرکٹ زرعی افسر کو ڈپٹی ڈائریکٹر کا عہدہ دیتے ہوئے محکمہ زراعت نے پٹنہ کے ٹریننگ آفس میں تبادلہ کیا ہے۔ محکمہ کے اس حکم کے بعد زرعی افسر کو سزا دینے کے بجائے پروموشن دینے کے بارے میں سوالات پیدا ہوگئے ہیں ،حزب اختلاف کے رہنما نے حکومت پر شدیدنکتہ چینی کی ہے لیکن محکمہ کے وزیر نے پرموشن دینے کی تردید کی ہے۔


گیا سرکٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ زراعت کے وزیر پریم کمار نے کہا کہ پرموشن دینے کا معاملہ مکمل طور پر غلط ہے۔ ہوم گارڈ کے ساتھ بدسلوکی کئے جانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ کے سکریٹری کے ذریعہ تحقیقات کا حکم دیا گیا۔

ہوم گارڈ سے بدسلوکی کرنے والے افسرکے تبادلہ پر سوال

اس کے بعد سکریٹری زراعت نے ڈی اے او کی تبادلے کی سفارش کی تھی اور اس سفارش کو منظور کرتے ہوئے ڈی اے او منوج کمار کو وہاں سے ہٹا دیا گیا ہے اور ہیڈ کوارٹرواپس بلایا گیا ہے تاکہ وہ ارریہ میں پولیس کی تحقیقات کو متاثرنہ کرسکے۔وزیر نے کہا کہ قصوروار ثابت ہونے پر کارروائی ہوگی۔

وزیر نے بتایا کہ پولیس نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے اور تفتیش کررہی ہے۔ محکمہ نے ڈی اے او پر کارروائی شروع کردی ہے۔ پریم کمار نے کہا کہ ویڈیو وائرل کرکے منوج کمار کے پرموشن کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ محکمہ زراعت اس معاملے میں پوری طرح چوکس ہے اور کورونا وبا کے وقت ، بدانتظامی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ محکمہ زراعت پولیس تفتیش کی بنیاد پر مزید کارروائی کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details