اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پی وی سندھو کی وزیراعظم سے ملاقات

بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے دارالحکومت دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس موقع پرعالمی چیمپیئن سندھو کو وزیراعظم نے مبارکباد دی اور ان کے کھیل کی تعریف کی۔

By

Published : Aug 27, 2019, 5:02 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 11:43 AM IST

پی وی سندھو کی وزیراعظم سےملاقات

عالمی چیمپیئن شپ میں پی وی سندھو نے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ دہلی ایئرپورٹ پر سندھو کا منگل کے روز والہانہ استقبال کیا گیا۔

پی وی سندھو کی وزیراعظم سےملاقات
اس موقعے پر سندھو نے کھیل کے وزیر کرن رجیجو سے ملاقات کی، بعد ازیں وزیر موصوف انہیں اپنے ہمراہ وزیراعظم کے دفتر لے گئے۔

اس موقعے پر سندھو کے کوچ گوپی چند اور ان کےوالد بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے پی وی سندھو کی ستائش کی اور ملک کا نام روشن کرنے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ مزید تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کرتی رہیں گی۔
عالمی چیمپیئن شپ میں سندھو نے جاپان کی اوکوہارا کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔ وہ اس ٹورنامنٹ میں جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون ہیں۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 11:43 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details