ریلوے بورڈ کے ترجمان ڈی جے نارائن نے ہفتے کی رات بتایا کہ ریلوے کو حکومت پنجاب کی طرف سے مال گاڑیوں کی آمدو رفت بحال کرنے سے متعلق درخواست موصول ہوئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گاڑیوں کو چلانے کیلئے ریل پٹریوں کو مکمل طور پر خالی کر دیا گیا ہے۔
پنجاب نے ٹرین شروع کرنے کی درخواست کی: ریلوے
بھارتی ریلوے کو پنجاب حکومت سے ریل آپریشن شروع کرنے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی ہے۔ پٹریوں کا معائنہ اور دیگر حفاظتی پروٹوکول مکمل ہوتے ہی ٹرینیں چلنا شروع ہوجائیں گی۔
پنجاب نے ٹرین شروع کرنے کی درخواست کی: ریلوے
ترجمان نے بتایا کہ ریلوے، پنجاب میں ٹریکز اور دیگر حفاظتی پروٹوکولوں کا معائنہ مکمل کرکے ٹرینیں چلانے کا کام جلد از جلد بحال کرنے کے لئے مناسب اقدامات کرے گا۔