اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پجاری نےخاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی - crime

بہار میں ضلع سمستی پور ضلع کے تاج پور تھانہ کے تاج پور بازار کے نزدیک گزشتہ رات ایک ذہنی مریض خاتوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

women

By

Published : Mar 22, 2019, 3:26 PM IST

پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ تقریبا 40 سالہ ایک ذہنی مریضہ کے ساتھ گزشتہ رات تاج پور بازار کے نزدیک پجاری نے جنسی زیادتی۔ متاثرہ خاتون کے شور مچانے پر پجاری اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر وہاں سے بھاگ نکلا۔ خاتون کے شور مچانے پر وہاں پہنچے لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے جائے وقوع سے ایک موٹر سائیکل برآمد کیا ہے۔ برآمد شدہ موٹر سائیکل ضلع کے بنگرا تھانہ علاقہ کے مان پور گاؤں کے رہایشی پجاری کا بتایا گیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کو میڈیکل جانچ کے لیے مقامی سرکاری اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ ملزم پجاری کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details