ایسے میں احمد آباد کے اجیت میل کے بعد اب مرارجی چوک علاقے میں بڑی تعداد میں میں خواتین سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاجی مظاہرے پر بیٹھ گئی ہیں۔
احمدآباد مورارجی چوک شاہین باغ بنا ایسے میں احتجاج کرنے والی خواتین نے کہا کہ جب تک سی اے اے کا قانون واپس نہیں لیا جائے گا تب تک غیر معینہ مدت تک دھرنے پر ہم بیٹھے رہیں گے اور شاہین باغ کی حمایت کرتے رہیں گے۔
احمدآباد مورارجی چوک شاہین باغ بنا سی اے اے اور این آر اسی کی احتجاجی لہر اب ملک کے کئی جگہوں پر تیز ہوتی جا رہی ہے جس کا ثبوت احمدآباد کے مورارجی چوک میں مسلم برادری کی خواتین دے رہی۔ یہاں خواتین نے کہا کہ وہ اپنے کاغذات بالکل نہیں دکھائیں گے اپنے حق کی لڑائی مرتے دم تک تک لڑتی رہیں گی۔
مظاہرے کے مقام پر بڑی تعداد میں موارجی چوک میں تحفظی اقدامات کرتے ہوئے پولیس موقع پر تعینات کر دی گئی ہے لیکن خواتین کا حوصلہ بلند ہے اور وہ جم کر احتجاجی مظاہرہ کر رہی ہیں۔
اس موقع پر ای ٹی وی نمائندہ روشن آراء نے دھرنے پر بیٹھی ہوئی خواتین سے بات چیت کی۔