اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں کسان یونین نے پرائیویٹ اسکولز کے خلاف مہم چھیڑ رکھی ہے۔
کسان رہنما رام کشور پٹیل کا کہنا ہے کہ پرائیوٹ اسکولز میں غریب بچوں کا داخلہ نہ ہونا حکومت کے فیصلے کا مذاق اڑانا ہے۔
غور طلب ہے کہ 25 فیصد غریب بچوں کا مفت میں داخلہ لینا پرائیوٹ اسکولز کے لیے لازمی ہے۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں اسکول کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
یونین کا کہنا ہے کہ جب اس سلسلے میں اسکول انتظامیہ سے ڈاٹا مانگا جاتا ہے تو اسکولز کی جانب سے کوئی بھی معلومات فراہم نہیں کی جاتی ہے۔