اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف امارت شرعیہ کا احتجاج - بہار بند کے دوران احتجاج

مفتی فضل الرحمان نے کہا کہ یہ سیاہ قانون ہے یہ جمہوریت کے قتل کے مترادف ہے اس کے خلاف آج پورا ہندوستان سڑکوں پر ہے یہ قانون نہیں چلنے والا ہے۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف امارت شرعیہ کا احتجاج
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف امارت شرعیہ کا احتجاج

By

Published : Dec 21, 2019, 11:36 PM IST

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک گیر احتجاج جاری ہے، اسی ضمن میں ریاست بہار میں بند کی کال دی گئی اور بہار بند کے دوران پھلواری شریف میں بھی احتجاج ہوا، امارت شرعیہ بہار جھارکھنڈ کے قائم مقام ناظم مولانا شبلی القاسمی کی قیادت میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ کیا۔

ویڈیو

مظاہرے میں امارت شرعیہ کے تمام ذمہ داران بھی پیش پیش رہے۔ مولانا شبلی القاسمی نے کہا کہ امارت پہلے دن سے اس قانون کے خلاف ہونے والے تمام مظاہرے، دھرنا اوربند کے ساتھ ہے جب تک یہ قانون واپس نہیں لیا جاتا وہ اس کی مخالفت کرتے رہیں گے

مفتی فضل الرحمان نے کہا کہ یہ سیاہ قانون ہے یہ جمہوریت کے قتل کے مترادف ہے اس کے خلاف آج پورا ہندوستان سڑکوں پر ہے یہ قانون نہیں چلنے والا ہے، یہ صرف مسلمانوں کے خلاف نہیں بلکہ جو غریب طبقے کے غیرمسلم جھگی جھونپڑیوں میں سڑکوں کے کنارے رہتے ہیں، جن کے پاس کوئی دستاویز نہیں ہے یہ قانون ان کے خلاف بھی ہے۔

یہ خطرے کی گھنٹی ہے، ان تمام غریبوں کو بھی اس ملک سے نکال دیا جائے گا پریشان کیا جائے گا اس لیے ہندو مسلم سکھ عیسائی سب مل کر اس لڑائی کو لڑ رہے ہیں۔ سب مل کر حکومت پر دباؤ بنا رہے ہیں کہ حکومت اس مجرمانہ اور ظالمانہ قانون کو کسی واپس لے اور یہی امارت شرعیہ کا بھی مطالبہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details