اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مدھیہ پردیش: سی اے اے و این آر سی کے خلاف خاموش احتجاج - مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول

مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول میں بڑی تعداد میں مسلم طبقہ کی جانب سے خاموش جلوس نکال کر شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور این آر سی کی مخالفت کی گئی اور حکومت کو میمورنڈم پیش کیا گیا۔

سی اے اے و این آر سی کے خلاف خاموش احتجاج
سی اے اے و این آر سی کے خلاف خاموش احتجاج

By

Published : Jan 1, 2020, 7:46 PM IST

احتجاج کررہے مسلم رہنماؤں نے کہا کہ 'جس طرح سے سبھی مذاہب کے لوگ سکون امن کے ساتھ بھارت میں رہ رہے ہیں ہم بھی چاہتے ہیں کہ سب اسی طرح سے امن کے ساتھ رہیں اور جس طرح کا قانون نافذ کیا جا رہا ہے اس ملک کی یکجہتی پر ایک طرح کا حملہ ہے، اس طرح سے ڈر کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ اس وقت عوام کے مسائل پر توجہ دے'۔

سی اے اے و این آر سی کے خلاف خاموش احتجاج


جلوس میں کہا گیا کہ 'یہ ملک انیکتا میں ایکتا کی مثال ہے پر اس قانون کے نافذ ہونے سے ملک ایک بار پھر تقسیم ہو جائے گا آپس میں نا اتفاقیاں پیدا ہوں گی اس لیے ہمارا یہ پیغام ہے جس طرح سے ہمارے بزرگوں نے ملک کو آگے بڑھایا ہیں اسی طرح سے ہم بھی آگے بڑھیں نہ کہ اس طرح کو قانون نافذ کیا جائے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details