بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں گذشتہ روز فلم 'نو فادرس ان کشمیر' کی تشہیری مہم کے لیے بالی وڈ فلم ڈائیریکٹر اشون کمار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم کی کہانی ان مسائل کو پیش کرتی ہے جس کشمیری شہری کئی برس سے سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ فلم بالی وڈ کی ان فلموں سے بالکل الگ ہے جو کشمیر کے حالات پر بنائی گئی ہیں۔
اشون کمار نے کہا کہ گذشتہ پانچ برسوں میں کشمیر کے حالات انتہائی دگرگوں ہو گئے ہیں اور ان مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، جنگ سے یا طاقت کے استعمال سے اس کا حل نہیں نکلے گا بلکہ اسے بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔