اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'کورونا وائرس سے لڑنے والوں کی مدد کرنا ہم سب کا فرض'

کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر، میڈیکل شعبہ سے منسلک دیگر پیشہ واروں اور صفائی اہلکار کورونا کے خلاف جاری جنگ میں جان کو خطرے میں ڈال کر کام کررہے ہیں اس لئے ان کی مدد کرنا ملک کے ہر شہری کا فرض ہے۔

By

Published : Apr 5, 2020, 4:11 PM IST

کرونا وائرس سے لڑنے والوں کی مدد کرنا ہم سب کا فرض
کرونا وائرس سے لڑنے والوں کی مدد کرنا ہم سب کا فرض

محترمہ گاندھی نے ٹوئٹ کرکے کہا ہے کہ ' ہمارے ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف، ٹیکنیشین، صفائی اہلکار کرونا کے خلاف جنگ میں جان کو خطرے میں ڈال کر کام کررہے ہیں۔ ان کی مدد کرنا ، انہیں اور ان کے اہل خانہ کو محفوظ رکھنا، ہر طرح سے ان کی حمایت کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ ان جانباز سپاہی کو پیغام بھیجیں۔‘‘

اسکے ساتھ ہی انہوں نے اترپردیش کے ضلع وارانسی کی گیارہ برس کی اننیا کی بھی تعریف کی جو ماسک بنا کر کرونا کے خلاف لڑائی میں اپنا تعاون دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'پیاری اننیا پٹیل آپ جوکررہی ہیں وہ سچی حب الوطنی ہے۔ آپ کی طرح ہزاروں بھارتی ہیں جو کرونا کے خلاف جنگ میں ملک کے لئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں، ہمیں آپ ناز ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details