پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کے روز کہا: اگر کانگریس کے قومی صدر اور ان کے بھائی راہل گاندھی نے ہاں کہا تو وہ وارانسی سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔
وزیراعظم نریندر مودی اترپردیش کے وارانسی پارلیمانی حلقے سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ جب سے پرینکا گاندھی کو مشرقی اترپردیش کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، کانگریسی کارکنان کی طرف سے لگاتار ان کے وارانسی سے انتخابات میں حصہ لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ اگر پرینکا گاندھی وارانسی سے انتخابات میں حصہ لیتی ہیں تو وزیراعظم مودی کو سخت مقابلہ کا سامنا ہوگا۔
سنہ 2014 کے پارلیمانی انتخابات میں وزیراعظم مودی کو مجموعی طور پر 581022 ووٹ ملے تھے، جبکہ ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس کو مجموعی طور پر 390722 ووٹ ملے تھے۔