اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شیئر بازار میں گراوٹ کے لیے پرینکا نے وزیر اعظم کو ٹھہرایا ذمہ دار - شیئر بازار

شیئر بازار میں مسلسل بھاری گراوٹ درج کی جارہی۔ گھریلو شیئر بازار میں گراوٹ اور مدھیہ پردیش میں جاری سیاسی گھماسان کے لیے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ذمہ دار ٹھرایا ہے۔

Tweet
Tweet

By

Published : Mar 12, 2020, 2:28 PM IST

پرینکا واڈرا نے ٹویٹ کے ذریعہ وزیر اعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پی آر میں ماہر ہیں اور منتخب حکومت کو گرانے میں مصروف ہیں لیکن شیئر بازار کی ابتر صورتحال پر وہ بالکل خاموش ہیں۔

Tweet

پرینکا واڈرا نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ '' شیئر بازار دھڑام سے گر چکا ہے۔ بین الاقوامی صحت ادارہ نے کورونا وائرس کو وبا قرار دیا ہے۔ لوگوں میں افرا تفری مچی ہوئی ہے۔ پی آر میں ماہر وزیر اعظم نرندر مودی کو اگر منتخب حکومت گرانے سے فرصت مل گئی ہو تو ملک کے لیے ضروری اس موضوع پر بھی بول دیں۔''

واضح ہو کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے شیئر بازار میں مسلسل تیسری بار گراوٹ درج کی گئی ہے جس میں سرمایہ کاروں کے ہزاروں کروڑ روپے ڈوب گئے ہیں اور مستقبل میں بھی شیئر بازار کی حالت مزید ابتر ہونے کے امکان ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details