کانگریس رہنما پرینکا گاندھی واڈرا نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے انتخابی حلقہ وارانسی میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کو شخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ان کے لیے وزیر اعظم کو مالی پیکیج کا اعلان کرنا چاہئے۔
کانگریس رہنما نے ٹوئیٹس کرتے ہوئے کہا کہ کارکن اپنے زیورات اور مکانات کو گروی رکھ کر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی نے وزیر اعظم کو مدعو کیا ،ایک تقریب کا اہتمام کیا اور دعوی کیا کہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں میں کارکنوں کو لاکھوں ملازمتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ لیکن حقیقت میں وزیر اعظم کا پارلیمانی حلقہ وارانسی کے لوگ اپنے گھر اور زیورات کو گروی رکھتے ہوئے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔