اردو

urdu

By

Published : Sep 27, 2019, 5:38 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 5:48 AM IST

ETV Bharat / bharat

'الہ آباد یونیورسٹی میں طلبا کے مطالبات نظرانداز'

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے الہ آباد یونیورسٹی میں طلبا یونین کی بحالی کے مطالبے کی حمایت کی۔

پرینکا گاندھی نے الہ باد یونیورسٹی طلبا یونین کی بحالی کا مطالبہ کیا۔


پرینکا گاندھی نے اترپردیش کے الہ آباد یونیورسٹی کے طلبہ کے اسٹوڈنٹ یونین کی بحالی کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے جمعے کے روز الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت طلبہ کے مطالبے کو نظر انداز کررہی ہے۔

پرینکا گاندھی کا ٹوئٹ۔

پرینکا گاندھی واڈرا نے سماجی رابطے سائٹ ٹوئٹر پر لکھا: 'الہ آباد یونیورسٹی کے طلبا 50 دنوں سے احتجاج پر ہیں اور گزشتہ دن سے اسٹوڈنٹ یونین کی بحالی کے مطالبے کے ساتھ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔ان کے مطالبات ان سنے کیے جارہے ہیں اور انہیں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ بی جےپی حکومت طلبہ سے اسٹوڈنٹ یونین چھیننے کے لیے اتنی بے تاب کیوں ہے؟'

پرینکا گاندھی نے مزید لکھا کہ اس کے ساتھ ہی گزشتہ چھ دن سے طلبا جہاں بھوک ہڑتال پر ہیں، وہاں کی تصویریں بھی دی ہیں۔ تصویروں کے ساتھ خبر ہے کہ الہ آباد یونیورسٹی احاطے میں بڑا تنازعہ، بھوک ہڑتال کرنے والے نائب صدر کی طبیعت خراب۔'

Last Updated : Oct 2, 2019, 5:48 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details