اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'بی جے پی حکومت ریلوے کو بھی فروخت کرناشروع کر دے گی' - priyanka criticize bjp for privatisation

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت نے ریلوے کوناگفتہ بہ حالات میں پہنچا دیا ہے اور اب اس کی ملک کی 'جیون ریکھا' (لائف لائن ) کو بھی فروخت کرنے کی تیاری ہے۔

Priyanka Gandhi said the BJP government would sell the railways too
'بی جے پی حکومت ریلوے کو بھی فروخت کرناشروع کر دے گی'

By

Published : Dec 3, 2019, 12:47 PM IST

پرینکا نے ٹویٹ کیا 'بھارتی ریلوے ملک کی جیون ریکھا-لائف لائن ہے۔ بی جے پی حکومت نے بھارتی ریلوے کو بھی سب سے بری حالت میں لا کر کھڑا کر دیا ہے'۔

پرینکا نے ٹویٹ کیا

انہوں نے الزام لگایا کہ اس حکومت میں پبلک سیکٹر کی کمپنیوں کی نجی کاری کی مہارت ہے اور اس اسکل کے تحت اب ریلوے کو بھی فروخت کرنے کا منصوبہ ہے۔

پرینکا نے کہا 'بی جے پی حکومت کا اسکل بنانا نہیں فروخت کرناہے۔ اب کچھ دنوں بعد باقی سرکاری کمپنیوں کی طرح بی جے پی حکومت ریلوے کو بھی فروخت کرناشروع کر دے گی'۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل کی پارلیمنٹ میں پیر کو پیش اس رپورٹ سے متعلق خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی میں ریلوے بدترین حالات میں پہنچ گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details